جانوروں کی خریدوفروخت کےاعداو شمار جاری

جانوروں کی خریدوفروخت کےاعداو شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) شاہ پور کانجراں منڈی میں جانوروں کی خریدوفروخت کےاعداو شمار جاری کردیئے گئے،11 جولائی سےیکم اگست تک1 لاکھ 25ہزار 580 جانور فروخت ہوئے،21 روز کے دوران 5 اعشاریہ 6 ارب روپے کے جانور فروخت کیے گئے۔

لاہور میں جانوروں کی خریدوفروخت کی مستقل اور سب سے بڑی مویشی منڈی میں عیدالضحی کےدوران جانوروں کی خریدوفروخت کے اعدادوشمار سامنے آگئے، لاہور کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کےاعداوشمار کے مطابق 2اعشاریہ 7 ارب روپے کےچھوٹے جانور اور2 اعشاریہ 9 ارب روپے کےبڑے جانور فروخت ہوئے۔

کل تعداد کے مطابق 91ہزار 374 چھوٹےجانور اور 34 ہزار 206 بڑےجانور فروخت ہوئے، اس طرح چھوٹےجانور کی فروخت کا تناسب 48 فیصد اور بڑے جانور فروخت کرنے کا تناسب 52 فیصد رہا، لاہور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نےمویشی منڈی میں نہ آنے والے صارفین کی سہولت کے لئے بکرا منڈی آن لائن ایپ لانچ کی تھی۔

ڈیٹا کےمطابق 11ہزار 416 صارفین نےایپ ڈاون لوڈ کی،،جس میں 10ہزار683 صارفین نے خریداری اور 733 صارفین نےفروخت کے لیے ایپ ڈاون لوڈ کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer