ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حارث رؤف نے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

حارث رؤف نے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)انگلینڈ پہنچنے کے بعد فاسٹ باؤلرحارث روف کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ۔
ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد حارث رؤف نے مانچسٹر میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا، فاسٹ باولر جمعہ کے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے تھے، ٹیم جوائن کرنے کے بعد حارث پریکٹس سیشن کے لئے دستیاب ہوں گے. قبل ازیں  کورونا رپورٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد حارث رؤف 31 جولائی کو پہنچے،حارث روف کے پاکستان میں سات کرونا ٹیسٹ ہو ئے۔

دوسری جانب انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم انتظامیہ نے نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر کو ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق روحیل نذیر کو فاسٹ باؤلر محمد عامر کےٹیم جوائن کرنے کے بعد ریلیز کیا گیا، روحیل نذیر ابھی اپنے کسی عزیز کے پاس انگلینڈ میں ہیں۔ روحیل نذیر کچھ روز انگلینڈ میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک کے قومی ٹیم جوائن کرنےپر فاسٹ باؤلر محمد موسی کو ریلیز کیا جائے گا، شعیب ملک کی 10 سے12 اگست کےدرمیان انگلینڈ روانگی متوقع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer