پنجاب حکومت کا بڑی عید پر بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بڑی عید پر بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب حکومت کا کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنیز ضم کرنے کا فیصلہ، محکمہ بلدیات پنجاب نے تمام ڈویژنل کمپنیز سے ایمرجر سکیم مانگ لی۔

سابقہ پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے نو ڈویژنز پر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنیاں بنائی تھیں، لیکن موجودہ حکومت نے ان نو کمپنیز کو ایک صوبائی کمپنی میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس مقصد کے لئے محکمہ بلدیات پنجاب نے تیاریاں شروع کردیں اور کیٹل کمپنیز سے ایمرجر سکیم کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

کمپنیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی کمپنی کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے، اضلاع کی سطح پرفنکشنل یونٹس کی تشکیل کا پلان بتایا جائے اور کمپنی کے بورڈ اور انتظامیہ کی تجویز دی جائے۔

 

صوبائی سطح کی نئی کمپنی کا نام " پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ہوگا، لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے اس کام کے لئے اپنے پاس ماہرین نہ ہونے کی وجہ سے اس مد میں نجی کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

دوسری جانب لاہور میں جانوروں کی خریدوفروخت کی مستقل اور سب سے بڑی مویشی منڈی میں عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں کی خریدوفروخت کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں,لاہور کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے تیار کردہ اعداوشمار کے مطابق شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں 11 جولائی سےیکم اگست تک1 لاکھ 25ہزار 580 جانور فروخت ہوئے.

ذرائع کے مطابق لاہور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے مویشی منڈی میں نہ آنے والے صارفین کی سہولت کے لئے بکرا منڈی آن لائن ایپ لانچ کی تھی، اس ڈیٹا کے مطابق 11ہزار 416 صارفین نے بکرا منڈی آن لائن ایپ ڈاؤن لوڈ کی، جس میں 10ہزار683 صارفین نے خریداری اور 733 صارفین نے فروخت کے لئے ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔

Sughra Afzal

Content Writer