سرکاری افسران و ملازمین نے ایف بی آر کی آگاہی مہم ہوا میں اُڑا دی

سرکاری افسران و ملازمین نے ایف بی آر کی آگاہی مہم ہوا میں اُڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی) سرکاری محکموں کے افسروں اور اہلکاروں نے ایف بی آر کی آگاہی مہم کو ہوا میں اڑا دیا، پولیس، نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے سمیت مختلف محکموں کے 26 ہزار 500 افسروں اور ملازمین نے تاحال اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

 ذرائع کےمطابق مالی سال 2018ء کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں سب سے زیادہ پولیس کے افسران و ملازمین شامل ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کے 14 ہزار ، پنجاب کانسٹیبلری کے 11 سو افسران و اہلکار تاحال نان فائلر ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی آفس کے 1 ہزار افسران واہلکار، ڈی آئی جی سپیشل برانچ کے ایک ہزار 200 افسروں اور اہلکاروں نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے 4580، ٹریفک پولیس کے 3 ہزار200 افسران و ملازمین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

ایف آئی اے کے 500 افسران و ملازمین نان فائلرز ہیں، اے جی پی آر کے 64، اے جی پنجاب کے 140 افسران و ملازمین تاحال نان فائلر ہیں، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے 450 افسران و ملازمین نان فائلرز ہیں-

ذرائع کے مطابق آئی بی کے 1100 اور نیب کے 125 افسران و ملازمین نے بھی تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer