سٹی42: مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں نا معلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد یوسف نامی شہری کو نیم مردہ حالت میں پھینک دیا، ریسکیو نے یوسف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں یوسف نامی شخص کو نیم مردہ حالت میں پھینک دیا گیا، پولیس کے مطابق یوسف کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر مصطفی ٹاؤن میں پھینکا گیا جسے ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار سواروں نے یوسف پر تشدد کیا اور پھر ویرانے میں پھینک گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کے بیان کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔