نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری پھر زور پکڑ گئی

نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری پھر زور پکڑ گئی
کیپشن: City42 - Budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے صوبائی محکموں کے افسران متحرک ہوگئے۔ نئی سکیموں کیلئے صوبائی محکموں سے سفارشات بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان کا دورہ لاہور ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی  تیاری پھر زور پکڑ گئی، ترقیاتی بجٹ کی تیاری کے لیے افسران اور صوبائی محکمے متحرک ہوگئے، بجٹ میں 197 ارب 52 کروڑ کی جاری ترقیاتی سکیموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔بجٹ میں سکول ایجوکیشن کی 24 ارب 53 کروڑ کی سکیم کو شامل کیا جائیگا، ہائر ایجوکیشن 7 ارب 33 کروڑ، سپورٹس چار ارب 81 کروڑ کی سکیم شامل ہے۔ پاپولیشن ویلفیئر 3 ارب 15 کروڑ، واسا 61 ارب 15 کروڑکی سکیم، لوکل گورنمنٹ 32 ارب، روڈ سیکٹر 39 ارب کی سکیم شامل ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

محکمہ انرجی کی 4 ارب 30 کروڑ کی ترقیاتی سکیموں کو بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نئی سکیموں کیلئے صوبائی محکموں سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔