ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر رجسٹرڈ سکولوں کی شامت آگئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

غیر رجسٹرڈ سکولوں کی شامت آگئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے مذکورہ سکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔عمران خان کا دورہ لاہور ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 11 ہزار جبکہ غیر رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 1300 تک پہنچ چکی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن زاہد نسیم کا کہنا ہے کہ لاہور میں غیر رجسرڈ سکولوں کو رجسٹریشن کروانے کے حوالے سے لیٹرز جاری کردیئے ہیں۔جو سکول رجسرڈ نہیں ہیں ان کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ٹیمیں سکولوں کا وزٹ کریں گی ۔ لیٹرز کے باوجود رجسٹریشن نہ کرانے پر مذکورہ سکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer