لاہور میوزیم میں خطاطی کی نمائش کا آغاز 

Khattati, City42, Calligraphy exhibition, Lahore Museum Exhibition,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: لاہور عجائب گھرمیں خطاطی کے سو سے زائد نمونوں کی دس روزہ نمائش شروع ہو گئی۔ نمائش کا افتتاح ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو نے کیا .
لاہور عجائب گھر میں لاہور کے نامور خطاط  اور ان کے شاگرد اپنے فن پاروں کے ساتھ   دس روزہ نمائش  میں شریک ہیں۔ اس نمائش کا افتتاح ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو نے کیا اس موقع پر درمش باشتو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خطاطی کے فن  پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، اس قدیم آرٹ فارم کی بقا کے لئے یہ نہایت خوش آئند بات ہے۔
 نمائش کی انچارج عفت عظیم  ہیں۔ مشہور خطاط  آرٹسٹوں کا افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے خطاطی کو ڈیجیٹائزیشن میں بھی پیش کیا ہے۔  نمائش دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ خطاطی کی ماند پڑتی ہوئی روایت کے  بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے یہ نمائش اچھی کوشش ہے۔
کیوریٹر عفت عظیم کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد کیلی گرافی کی ترویج  کرنا ہے۔ لاہور عجائب گھر اپنی ثقافت ، آرکیالوجی اور تاریخ کے ساتھ ساتھ مختلف علوموں و فنون کی بحالی وترویج کے لیے کوشاں ہیں۔