چودھری سالک حسین سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ہوئی۔

 آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے چودھری سالک حسین کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔

ملاقات میں سوشل سکیورٹی سے متعلق نیا معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ مئی 2022ء میں لیبر ،روزگار کے مواقع اور سوشل پروٹیکشن سے متعلق  ہونے والے ایم او یو کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان کو آئی ٹی شعبہ میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت درکار ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ آذربائیجان کیلئے خصوصی طور پر آئی ٹی سیکٹر میں معیاری ہنرمند افرادی قوت مہیا کریں گے۔ 

سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان کو افرادی قوت سے متعلق پاکستانی تعاون کی ضرورت ہے ، جس پر چوہدری سالک حسین نےکہا کہ آذربائیجان کوہنرمند افرادی قوت کی فراہمی سے متعلق مکمل تعاون کریں گے۔