سنی اتحاد کونسل نے خود کو سینیٹ کی 10 نشستوں سے محروم کر لیا

Khyber Pakhtoonkhwa Assembly, Senate Election in KPK Assembly, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینیٹ آف پاکستان کے آج ہو چکے الیکشن میں 11 نشتوں پر پولنگ نہیں ہوئی ، پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک خاتون اور سنی اتحاف کونسل کے  10 سینیٹر آج منتخب ہونے سے محروم رہ گئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیکر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے پولنگ نہیں ہوئی۔  

خیبر پختونخوا اسمبلی مین علی امین گنڈاپور کی حکومت نے سپیکر کو مجبور کیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے 25 مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی سے رکنیت کا حلف نہ لیں۔ ان ارکان کے حلف نہ ہونے کی وجہ سے آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا  اسمبلی میں  11 نشستوں پر پولنگ نہیں کروائی۔ پولنگ نہ ہونے کی وجہ سے خود سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کا بھاری نقصان ہوا اور ان کے دس سینیٹر منتخب ہونے سے رہ گئے۔ الیکشن نہ ہونے کا نقصان پاکستان پیپلز پارٹی کی کم از کم ایک خاتون امیدوار کو بھی ہوا جن کا سینیٹر منتخب ہونا یقینی تھا۔ یہ خاتون 2012 سے مسلسل سینیٹر منتخب ہو رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا عملہ آیا تو اسمبلی کو تالا لگا تھا

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کی گیارہ نشستوں پر  باقی صوبائی اسمبلیوں کی طرح الیکشن  آج ہونا تھا۔ الیکشن کمیشن کا سٹاف 8بجے صبح اسمبلی ہال پہنچا تو ہال کے دروازے بند تھ۔  اسمبلی ہال کو بعد میں کھول دیا گیا ۔ سینیٹ کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر نے  اسمبلی ہال میں طریقہ کار کے مطابق پولنگ کے لیے بولنگ بوتھ بنوائے۔  اور ووٹنگ کا عمل شروع کروانے کے لئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اسمبلی ہال میں بلایا گیا۔

مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان اسمبلی کی درخواست 

جب ریٹرننگ آفیسر نے ارکان اسمبلی کو طریقہ کار کے مطابق ووٹنگ کے لئے بلوایا تو  اپوزیشن جماعتوں کے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے  25ارکان نے ریٹرننگ آفیسرکو درخواست لکھ کردی کہ اسپیکر نے ان سے تاحال حلف نہیں لیا گیا الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کو ہماری حلف برداری سے مشروط کیا تھا اس لیے سینیٹ الیکشن کو ملتوی کیا جائے درخواست ار او نے چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ منسوخ کر دی

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 25  ارکان اسمبلی کا حلف نہ ہونے کی درخواست موصول ہونے پر فوری اقدام کرتے ہوئے  خیبر مختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے پولنگ ملتوی کر نے کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن اس ضمن میں پہلے وارننگ دے چکا تھا کہ اگر سپیکر پختونخوا اسمبلی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو  ان ارکان کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کا حق مجروح ہونے نہین دیا جائے گا اور خیبر پختونخوا اسمبلی مین سینیٹ کی نشستوں کے لئے پولنگ مؤخر کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا تحریر حکمنامہ

الیکشن کمیشن نےپہلے زبانی ہدایات بھیج کر اسمبلی مین پولنگ رکوائی اس کے بعد  تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 (3)اور الیکشن ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے گئے یہ فیصلہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پرکیا ,الیکشن کمیشن   نو منتخب ارکان کے پی اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دئیے ہیں۔