زاہد اقبال رانا: وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر غیر رجسٹرڈ ادویات اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی ادویات کے خلاف چھاپہ مار کارروائی سرگودھا روڈ گجرات میں واقع پاکستان ڈسٹریبیوٹر پر کی گئی۔ سٹور سے بھاری مقدار میں ملٹی نیشنل ادویات ، اور 33 مختلف کٹیگری کی سینکڑوں کی تعداد میں ادویات برآمد کر لی گئی، مذکورہ ادویات کو قبضے میں لیکر سٹور کو سیل کر دیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں پراونشل ڈرگ انسپکٹر بھی ہمراہ تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سعد میر کو چھاپہ مار کارروائی میں پرانی حویلی سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق لیجرز، رجسٹرڈ اور رسیدیں برآمد ہوئیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔