عمران خان نے چھ ججوں کے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنچ بنانے کا مطالبہ کر دیا

Imran Khan, Adiala Jail, PTI Leader, Six Judges letter, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط کے ازخود نوٹس پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔


اڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ججوں کے خط کے کیس میں فل کورٹ بنایا جائے۔

دوسری جانب عمران خان کے فل کورٹ کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوِئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہوگا۔

اس مطالبہ کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور سینیئر ججز کمیٹی کی صوابدید ہے کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپنے دور میں ججوں کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہوگا۔