صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا میانوالی تھانہ کیس میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا میانوالی تھانہ کیس میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : انسداد دہشتگردی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا نئے مقدمہ میں 14 روزکا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔ 
انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔ 
عدالت نے کہا کہ خواتین کو دوران جسمانی ریمانڈ سرگودھا جیل میں رکھا جائے ، دن کی روشنی میں تفتیشی افسر جیل جا کر خواتین سے تفتیش کر سکتا ہے ، خواتین کے ساتھ تفتیش کے وقت جیل کی لیڈی اہلکار موجود ہو ، خواتین کو 16 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ اسی دوران اس تھانہ کے کسی دوسرے مقدمہ میں بھی تفتیش کی جا سکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ صنم جاوید، عالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 9اور10مئی کے 4مقدمات میں دونوں کو نامزد کیا گیا۔