ججز کے خط کا معاملہ،اعتزاز احسن نے بھی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کر دی

ججز کے خط کا معاملہ،اعتزاز احسن نے بھی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سینئر وکیل اعتزاز احسن نے بھی خط کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے تین حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے اور کمیشن عدالتوں امور میں مداخلت کرنے والے حساس اداروں کے اہلکاروں کی تحقیقات کرے۔عدالت قرار دے کہ سابق جج شوکت عزیز صدیقی اور ہائیکورٹ کے ججز کا خط واضح ثبوت ہے،عدالت قرار دے کہ حساس ادارے عدالتی امور میں مداخلت کے مرتکب پائے ہیں۔ 

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ حساس اداروں کیخلاف مزید تحقیقات کا حکم دے، وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت حساس اداروں کے سربراہان اپنے اہلکاروں و افسران کو تحریری طور پر پابند کریں۔حساس ادارے کے افسران اور اہلکاروں کو غلط کام نہ کرنے اور اس کی سزا بارے آگاہ کیا جائے۔

درخواست میں موقف فیا کہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے کے ناطے درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔