پتنگ بازی کیخلاف خصوصی مہم کے دوران موٹر سائیکل سواروں میں سیفٹی وائر تقسیم 

پتنگ بازی کیخلاف خصوصی مہم کے دوران موٹر سائیکل سواروں میں سیفٹی وائر تقسیم 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور و پتنگ بازی کیخلاف خصوصی مہم جاری۔شہریوں کی حفاظت کی مہم کے دوران پنجاب پولیس نے گذشتہ روز 15 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں میں سیفٹی وائر تقسیم کئے۔سیفٹی وائر لگانے کی مہم کے دوران اب تک 01 لاکھ 10 ہزار سے زائد موٹر سائیکلز پر حفاظتی وائر گارڈز لگائے جا چکے ہیں۔
آپریشنز ونگ پولیس نے 76 ہزار سے زائد، ٹریفک پولیس نے 31 ہزار سیفٹی وائر موٹر سائیکل سواروں میں تقسیم کیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 30 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے 4368 پتنگیں، 1073 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ گزشتہ 36 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 3659 ملزمان گرفتار ہوئے ، 3526 مقدمات درج کئے گئے اورملزمان کے قبضے سے 2لاکھ 23 ہزار 881 پتنگیں، 15 ہزار 799 چرخیاں برآمد کی گئیں۔