سٹی42: پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے علاقے چھنی نگروٹہ میں 8 ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران خواتین سے بد تمیزی کی تو بیس سالہ نوجوان نے انہیں روکا جس کی سزا دینے کے لئے ڈاکؤں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ خواتین سے بدتمیزی پر ایک لڑکی نے ڈاکو کو گلاس دے مارا تھا، اس پر اشتعال میں آ کر نہتا بھائی فرحان بھی بدتمیزی کرنے والے مسلح ڈاکو سے بھڑ گیا۔
ڈاکؤں نے اہلِ خانہ پر تشدد بھی کیا اور انہیں یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے۔ اور جاتے ہوئےسی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈر بھی ساتھ لے گئے جبکہ ایک راہ گیر سے موٹر سائیکل بھی چھین لی۔
نارووال پولیس نے اب تک صرف مقدمہ ہی درج کیا ہے، اس سے آگے کچھ نہیں کر سکی۔