ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی فرمانروا کا خصوصی طیارہ نواز شریف فیملی کولینے لندن جائے گا، اہم خبر

سعودی فرمانروا کا خصوصی طیارہ نواز شریف فیملی کولینے لندن جائے گا، اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز آئندہ چند روز میں لندن  روانہ ہوں گی اور وہاں سے والد کے ہمراہ عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچیں گی۔

 تفصیلات کےمطابق سعودی عرب سے خصوصی دورے کی دعوت کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور ان کی فیملی کو  لینے کیلئے سعودی فرمانروا کا خصوصی طیارہ لندن جائے گا، جس کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے  وقت شیڈول دے دیا گیا ہے، مریم نواز آئندہ چند روز میں لندن پہنچیں گی جہاں سے وہ اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ 15 اپریل کو خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانہ ہونگی۔ 

 واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نواز شریف کو شاہی خاندان کے مہمان کی حیثیت سے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے ،  اس سلسلے میں سینیٹر عرفان صدیقی اور پرویز رشید کل  لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، دوسری جانب پاکستان سے سعودی عرب کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی شخصیات وزراء پر مشتمل وفد روانہ ہو گا۔ 

Bilal Arshad

Content Writer