ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تقریب میں ہوا خوفناک واقعہ، ویڈیو دیکھیں

شادی کی تقریب میں ہوا خوفناک واقعہ، ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شادی کی تقریب میں بندوق کے ساتھ ویڈیو بنوانا دلہن کو مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات ہر کسی کیلئے خوشی کا باعث ہوتی ہیں، ان دنوں کو یادگار بنانے کیلئے لوگ منفرد انداز میں تقریبات سے لظف اندوز ہوتے ہیں، لیکن بعض اوقات کئی منچلے ایسے انوکھے کام کر بیٹھتے ہیں کہ وہ الٹے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں، اور بعض اوقات تو جانلیوا بھی بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں کچھ ایسا ہی انوکھا اور خطرناک واقعہ بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں رونما ہوا کہ جس میں دلہن موت کے منہ میں جاتے جاتے رہ گئی اور خوشیوں کے یہ لمحات اداسی میں تبدیل ہوگئے۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک دلہا دلہن کو بندوق کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا،جیسے ہی بندوق سے چنگاری نکلی وہ دلہن کے منہ پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چنگاریاں دلہن کے منہ اور آنکھ پر لگیں جو دلہن کیلئے تکلیف کا باعث بنی، چنگاریاں گرنے کی وجہ سے دلہن کو اپنا فوٹو شوٹ چھوڑ کر اسٹیج سے نیچے اترنا پڑا۔  

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer