ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی ترقی اور معاشی بحران سے نکلنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر اقدام کئے جائیں,  چودھری شافع حسین

 ملکی ترقی اور معاشی بحران سے نکلنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر اقدام کئے جائیں,  چودھری شافع حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے کہا کہ  چودھری شجاعت حسین کی خواہش ہے کہ ملک میں جاری کشیدگی ختم کی جائے، ملکی ترقی اور معاشی بحران سے نکلنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر اقدام کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماچودھری سرور اور چودھری شافع حسین کی مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں پنجاب کے اضلاع میں پارٹی آرگنائزر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں رہنماﺅں نے فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ کو ضلعی سطح پرمزید مضبوط اورمنظم کیا جائے گا۔

چودھری سرور کاکہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت اورخدمت کی سیاست کو دیکھ کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا،چودھری شجاعت حسین واحد شخصیت ہیں جن کی عزت واحترام تمام سیاسی جماعتیں کرتی ہیں۔

 چودھری شافع حسین کاکہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ سیاسی عدم برداشت کو ختم کرانے میں کردار ادا کر سکتی ہے، چودھری شجاعت حسین کی خواہش ہے کہ ملک میں جاری کشیدگی ختم کی جائے، ملکی ترقی اور معاشی بحران سے نکلنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر اقدام کئے جائیں۔

Bilal Arshad

Content Writer