انصاف کی چاردیواری میں انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، حافظ حمداللہ

 انصاف کی چاردیواری میں انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، حافظ حمداللہ
کیپشن: Hafiz Hamdullah, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اگر مخصوص بینچ آئین کے تحفظ کےلئے ہے تو کیا دیگر ججزآئین سے بغاوت پر زور دے رہے ہیں؟تاثر یہ ہے کہ انصاف کی چاردیواری میں انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم کاکہناتھا کہ سوال کیا ہے کہ نوے دن میں انتخابات اگر آئینی تقاضاہے تو بتایا جائے کہ کیا مردم شماری اور حلقہ بندیاں آئینی تقاضا نہیں ہے؟کیا صاف شفاف الیکشن منعقد کرنا آئینی تقاضا نہیں ہے؟کیا قومی سلامتی آئینی تقاضا نہیں ہے؟

 حافظ حمد اللہ کاکہناتھا کہ مخصوص لابی کو نوے دن میں الیکشن کا تقاضا دکھائی دیتاہے دیگر آئینی تقاضے جا ئے بھاڑ میں کیا؟دو قسطوں میں انتخابات کرانے سے ملکی نظام کو دولخت کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ 

ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ ملک کو سیاسی آئینی اور عدالتی بحران سے نکالنے کا واحد حل فل کورٹ ہے،کیا فل کورٹ کا مطالبہ غیرآئینی غیرقانونی ہے؟اگر نہیں تو پھر تشکیل میں کیا رکاوٹ ہے؟

Bilal Arshad

Content Writer