ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدلیہ کی تذلیل روکنے کیلئے پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہے: عمران خان

عدلیہ کی تذلیل روکنے کیلئے پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہے: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عدلیہ پر حملہ کیا جا رہا ہے، عدلیہ کی تذلیل روکنے کیلئے پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ جو سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی کیلئے کھڑا ہونا چاہتی ہیں سب سے رابطہ کیا جائے.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو رولز آف لاء اور آئین کی بالادستی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی سے رابطے کا ٹاسک دے دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم آئین کی بالادستی چاہتی ہے,   آئین کی بالادستی اور رولز آف لاء کیلئے پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمیں ذمہ داری ملی ہے، ان شاء اللہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا، سندھ کی سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔