ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کی تلوار مرغی پر بھی چل گئی، قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

مہنگائی کی تلوار مرغی پر بھی چل گئی، قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، پہلے شہریوں کے لیے مٹن بیف کھانا مشکل تھا اب مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے باہر ہوگیا،  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت  کے نرخ بڑھا دیئے گئے۔ 

  ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد مرغی کا  فی کلو گوشت 444روپے کا ہو گا، زندہ برائلرمرغی کاتھوک ریٹ 288 روپےفی کلو  جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 296 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ 

فارمی انڈوں  کی سرکاری قیمت 255 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ انڈوں کی پیٹی 7530 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔