ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا مبینہ مقابلہ, 2 زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس کا مبینہ مقابلہ, 2 زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے مناواں میں سی آئی اے سول لائنز پولیس کا مبینہ مقابلہ، 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ انسپکٹر عمران یوسف کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں میں قدیر احمد اور ناصر حسین شامل ہیں۔

انسپکٹر عمران یوسف نے کہا کہ زیر حراست ملزموں کو نشاندہی کیلئے مناواں کے علاقہ میں لے جایا گیا، اسی دوران ملزموں کے مفرور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

انسپکٹر عمران یوسف نے کہا کہ دونوں ملزمان ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی عمران کو بھی زخمی کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزموں کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

Bilal Arshad

Content Writer