ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا؛ گروپ کے 3 ارکان نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کردیا

جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا؛ گروپ کے 3 ارکان نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کردیا
کیپشن: jahangir tareen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزرات اعلیٰ کے انتخاب سے قبل جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے،اتوارکو مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کانٹے کا مقابلہ ہونے جارہا ہے.جہانگیرترین کے گروپ کے 3 ارکان نے اپنا فیصلہ سناتے چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔ چودھری پرویز الٰہی کی سیاسی حکمت عملی کے باعث ترین گروپ بھی توڑ پھوڑ کا شکار ہو گیااور 3 ارکان نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

 ملاقات کرنے والوں میں سید رفاقت علی گیلانی ، عبد الحئی دستی اور امیر محمد خان شامل تھے، رفاقت علی گیلانی کا کہناتھا کہ چودھری پرویز الٰہی بڑے بھائی ہیں ان کی حمایت کرتا ہوں۔

عبدالحئی دستی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے چودھری پرویز الٰہی بہترین امیدوارہیں ان کو ووٹ دوں گا،ترین گروپ کے امیر محمد خان نے کہاکہ چودھری پرویز الٰہی کو خود بھی ووٹ دوں گا اور ان کے لئے ترین گروپ کے دوسرے ارکان سے ووٹ بھی مانگوں گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer