ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدم اعتماد ،عالمی سازش،  تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنیکی ہدایت

PM imran khan
کیپشن: PM imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِاطلاعات و قانون فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف مبینہ عالمی سازش کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کمیشن مبینہ عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا۔

اس کے علاوہ کمیشن مبینہ عالمی سازش کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ہفتے کو وزارت قانون کا چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے کمیشن کے قیام کے لیے احکامات جاری کیے۔

وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔انہوں نے وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت بھی کی۔