ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار جاتے جاتے بڑا اعلان کرگئے

عثمان بزدار جاتے جاتے بڑا اعلان کرگئے
کیپشن: usman buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب نے جاتے جاتے بڑا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سمری کی منظوری، جلد اطلاق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سمری کی منظوری دے دی گئی، جلد اطلاق ہوگا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں 158 سال بعد جیل اصلاحات کی گئیں۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے مثالی اقدامات اور اصلاحات کیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جیلوں میں ضروری سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ریکارڈ دورے کئے۔جیل کینٹین پر قیدیوں کو معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی۔ قیدیوں کو اہل خانہ سے رابطے کے لئے ہر جیل میں فون کی تعداد بڑھائی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer