ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس،اہم وزراکی شرکت

صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس،اہم وزراکی شرکت
کیپشن: Q League PTI Ijlas
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف اور  مسلم لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے۔

صوبائی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر شفقت محمود اور ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پراسپیکر پنجاب اسمبلی چوئدری پرویز لہی سے وفاقی وزیر شفقت محمود کی ملاقات ہوئی،جس میں  وفاقی وزیر مونس الہی اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بھی شریک  ہوئے۔

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال،وزارت اعلی کے انتخاب کے امور پر بات چیت  کی گئی ۔انتخاب کے لئے مشاورت سے حکمت عملی پر اتفاق  کیا گیا۔اراکین اسمبلی سے رابطوں کے نتیجے میں سامنے آنے والے نتائج پر اعتماد میں لیا گیا ۔ملاقات میں رہنماؤں کا انتخاب کے لئے ارکان کی حمایت پر اطمینان کا اظہاربھی کیا گیا۔