ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترین گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا، ن لیگ کا دعوی

ترین گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا، ن لیگ کا دعوی
کیپشن: Treen Group On Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جہانگیر ترین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت  کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ   ترین گروپ اور مسلم لیگ ن کے معاملات طے پا گئے ہیں اور ترین گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے  امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جہانگیز ترین سے بات چیت کا آخری راؤنڈ نتیجہ خیز رہا۔ انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کرنے پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ  کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 اسحاق ڈار نے جہانگیر ترین کی فون پر نوازشریف سے بات کرائی ،دونوں رہنماﺅں میں ملاقات میں مرکز اور پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھی گفتگوہوئی۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار سے لندن میں طویل ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاست کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ کو نامزد کیا ہے۔