ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی کی ترین گروپ سے چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
رپورٹس کے مطابق مذاکرات کا اگلا راؤنڈ آج دوپہر کو ہوگا۔ مونس الٰہی کہتے ہیں اجلاس میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا جبکہ ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مسلسل جہانگیر ترین سے رابطہ رہا۔
رہنما (ق) لیگ نے نعمان لنگڑیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مائنس بزدار کا مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔دوسری جانب چھینہ گروپ کے 14 ارکان کی پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق بات چیت کی گئی۔