ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف لوک گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے

فوک گلوکار شوکت علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معروف گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کر گئے، بیٹے عمران شوکت نےوالد کے انتقال کی تصدیق کر دی، مرحوم کی نماز جنازہ رات 10 بجے جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ فوک گلوکار شوکت علی جو سی ایم ایچ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی تھی۔تاہم وہ جابر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ شوکت علی کے صاحبزادے امیر شوکت کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا جگر کام کرنا چھوڑ چکا تھا، ڈاکٹرز نے بھی جواب دے دیا تھا۔

واضح رہے شوکت علی کو دو سالوں سے جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ پچھلے سترہ روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج رہے۔جہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر ان کا علاج کیاجارہاتھا۔