ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے جان لیوا حملے، سرکاری دفاتر سیل کر دیئے گئے

Corona attack in office
کیپشن: Corona In Offices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جی ایم سیلز سمیت 30 افسران اور ملازمین کورونا کا شکار، متاثرین کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کمپنی کے ہیڈ آفس اور لاہور ریجن دفتر میں 30 افسران اور ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ کمپنی کے سینئر جنرل مینجر سیلز سید جواد نسیم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ ڈپٹی چیف انجینئر ڈویلپمنٹ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسی طرح ڈپٹی چیف بلنگ حافظ اعظم، ایگزیکٹو انجینئر عثمان، حافظ معاذ، وقاص الیاس اور پرویز اقبال سمیت دیگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔علامات ظاہر ہونے پر افسروں اور ملازمین نے ٹیسٹ کروائے تھے، کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر متعلقہ دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ہیڈ آفس کے تیسرے اور چھٹے فلور پر کورونا کیس رپورٹ ہوئے، تمام متاثرین نے اپنے آپ کو گھروں میں قرنطینہ کر لیاہے۔

دوسری جانب تین روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہزاروں چالان کر دیے گئے۔پولیس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 181 گاڑیاں بھی بند کی گئی ہیں۔تین روز کے دوران 16404 موٹرسائیکلوں، 3235 رکشوں، 1539 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

1589 پبلک ٹرانسپورٹ، 432 منی مزدا اور 676 ٹرالرز کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، سی ٹی او سید حماد عابد نے کہا کہ انسانی جانوں کی حفاظت ضروری ہے، تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔