(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس، 15 نان ٹیچنگ سٹاف کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں 15 نان ٹیچنگ سٹاف کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں کلرکس کی ترقیوں کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن مرزا غلام حسین اور برانچ اسسٹنٹ سید فیض الرسول نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے 15 جونیئر کلرکس کو بطور سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دیدی۔ کلرکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نان ٹیچنگ سٹاف کو ترقیاں دینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ کلرکس سکول ایجوکیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،کلرکس کی ترقیوں کا عرصہ دراز سے رکا ہوا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔