ایبٹ روڈ (زین مدنی )معروف اداکار عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل' اہلیہ زنیرہ انعام خان اداکارہ کبریٰ خان کی ہمشکل نکلیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈراما سیریل انا، ثبات اور فلم جانان میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اداکار نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ تصاویر میں عثمان مختار سفید کرتے پاجامے میں ملبوس نظر آئے جب کہ ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان ٹی پنک کلر کے لہنگے میں نہایت حسین لگ رہی تھیں۔شادی میں کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا تھا، دلہا اور دلہن سمیت نکاح خواں اور دیگر مہمان ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔
View this post on Instagram
عثمان مختار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے لیے انتہائی خوبصورت کلمات لکھے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری شادی 2 اپریل کو طے تھی لیکن یکم اپریل سے لاک ڈاؤن پابندیوں کی وجہ سے ہمیں شادی جلدی کرنی پڑی۔
عثمان مختار کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ ان کی بیوی زنیرہ انعام خان کو معروف اداکارہ کبری خان سے مشابہت کی وجہ سے کبری خان کی بہن قرار دے رہے ہیں۔