(زین مدنی )اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کے قائم کئے گئے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کا عہد کرلیا۔
ماہرہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جسکی جتنی بھی حیثیت اسکے دینے سے فرق پڑیگا اور اس جنگ میں ہم سب خلوص نیت کے ساتھ عطیہ کرینگے، انشا اللہ ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ عہد کرتی ہوں کہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور لوگوں کی امداد کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں عطیہ دونگی۔
I pledge to donate to @ImranKhanPTI COVID-19 Pandemic Relief Fund.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 1, 2020
Anything in anyone’s capacity will make a difference. May we truly see relief for all. InshAllah. https://t.co/gNzVzQMhzL