لاک ڈاؤن، شہری پولیس ناکوں سے پریشان

لاک ڈاؤن، شہری پولیس ناکوں سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پولیس کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن کے دوران لگائے جانے والے ناکوں پر شام ہوتے ہی سختی کر دی گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علامہ اقبال ٹاؤن کے چاروں اطراف ناکوں کیلئے لگائے بیرئیرز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ اس عمل سے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے شہریوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر بھی آگے جانے کی اجازت نہ دی۔

علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی مثبت اقدام ہے لیکن پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ رہائشیوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر ان کو گزرنے کی اجازت دیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز رائےبابر سعید کے مطابق لاہور پولیس کی طرف سےگزشتہ دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران ناکوں پر روکے جانے والےشہریوں کی تعداد 75 ہزار 6 سوسے تجاوز کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 1264 ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔اب تک61 ہزار03 سو سے زائد موٹر سائیکلز و گاڑیوں کے مالکان کو روکا اور باہرآنے کا مقصد پوچھاگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناہے کہ بے مقصد باہر گھومنے والے68 ہزار 295 شہریوں کو دوبارہ سفر نہ کرنے کی وارننگ جاری کی گئی۔

رائےبابرسعید نے کہا 2718 شہریوں سے دوبارہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈز لئے گئے، 2377گاڑیوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 36793 موٹر سائکلیں،9332رکشے،1547ٹیکسیاں،10372 کاریں اور 3288بڑی گاڑیوں کو روک کر پوچھ گچھ کی گئی۔

رائے بابر سعید نے اپیل کی کہ شہری حالات کی سنگینی کا احساس کریں، انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ گھروں سے ہر گز نہ نکلیں۔