ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فنکاروں کا گروپ بنکاک میں پھنس گیا

پاکستانی فنکاروں کا گروپ بنکاک میں پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان میں فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ بنکاک میں پھنس گیا، فنکاروں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں وطن واپس لانے کے انتظامات کئے جائیں۔
اداکار محب مرزا اپنی فلم"عشرت"(میڈ ان چائنہ) کی شوٹنگ کے لئے تھائی لینڈ گئے تھے ۔ان کے ہمراہ21 تکنیک کار اور 5فنکار بھی شامل تھے۔فنکاروں میں امام سید،سارہ لورین اور صنم سعید شامل ہیں۔شوٹنگ مکمل ہونے پر وطن واپسی کی تیاری تھی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن ملتوی ہوگیا۔پاکستانی فنکار اور دیگر افراد بنکاک سے ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر کنچنا پوری کے ہوٹل میں مقید ہیں۔

فنکار اور فلم ڈائریکٹر محب مرزا نے اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے سول ایوی ایشن،فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن ،ایکٹرز ایسوسی ایشن اور حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ تمام فنکاروں اور دیگر عملے کو فوری طور پر وطن واپس لانے کے انتظامات کئے جائیں۔

View this post on Instagram

#saraloren #imamsyed #parmeshadiwal

A post shared by Muhib Mirza (@mohibmirza) on

Malik Sultan Awan

Content Writer