کرونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اربوں روپے کا نقصان

کرونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اربوں روپے کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرعا لمی پروازوں کی بندش سے دنیا بھر کی طرح سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی بری طرح متاثر ہو ئی، فضائی بندش کی و جہ سے سی اے اے کو مارچ کے مہینے میں تین ارب اکسٹھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے پیش نظرعا لمی پروازوں کی بندش  سےدنیا بھر کی طرح سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی بری طرح متاثر ہوئی ، فضائی بندش کی و جہ سے  سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  کو اربو ں روپے کے نقصان کا سا منا کرنا پڑا ،  دستاویز کے مطابق صرف مارچ کے مہینے میں تین ارب اکسٹھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔  مارچ کے پہلے پندرہ دنوں میں دو سو بارہ فلائٹس کینسل ہوئیں، ان پندرہ دنوں میں لینڈنگ اور دوسرے چارجز کی مد میں 455 ملین روپے کا نقصان ہوا جبکہ فضائی حدود استعمال نہ ہونے سے 144 ملین روپے کا نقصان بھی ہوا۔

واضح رہے مارچ 16 سے مارچ 31 تک 1469 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer