ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا ٹرک اڈے پر چھاپہ

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا ٹرک اڈے پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم کا کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ ٹائر قبضہ میں لینے کیلئے نیوخلیل مہمند برادرز ٹرک اڈہ پر چھاپہ,سمگلرز کی شدید مزاحمت کے باعث کسٹمز کی ٹیم صرف بیالیس ٹائر ضبط کرسکی۔
کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے اسسٹنٹ کلکٹر سلمان جاوید کی سربراہی میں ٹرک اڈہ پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا-کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے نیوخلیل مہمند برادرز ٹرک اڈہ پر کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز قبضہ میں لینے کیلئے کارروائی کی- نیو خلیل مہمند برادرز اڈہ میں موجود سمگلرز کے ساتھیوں نے کسٹمز کی ٹیم پر دھاوا بول دیا جسکے نتیجہ میں انسپکٹر کسٹمز میاں ذوالقرنین زخمی ہوگئے- کسٹمز کی ٹیم ٹرک اڈہ پر موجود ٹائرز کی بھاری کھیپ ضبط کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ سمگلرز کی مزاحمت کے باعث کسٹمز کی ٹیم نے بسوں کے42ٹائر ضبط کرکے اپنے گودام میں منتقل کردیئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer