انتظامیہ کا ٹاؤن ہال کی عمارتوں میں جراثیم کش سپرے

انتظامیہ کا ٹاؤن ہال کی عمارتوں میں جراثیم کش سپرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین) شہر بھرمیں جراثیم کش سپرے کرنے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ٹاؤن ہال کو بھی ڈس انفیکٹ کرنے کا خیال آہی گیا، ٹاؤن ہال کی تمام عمارتوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فائر بریگیڈ سکواڈ نے ٹاؤن ہال کی تمام عمارتوں میں چیف کارپوریشن آفیسرایم سی ایل سید علی عباس بخاری کی نگرانی میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔

علی عباس بحاری نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بھی شہرکی سرکاری عمارتوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ ایک ہزار مارکیٹس اورعوامی مقامات پر سپرے کیا گیا۔ ایم سی ایل ملازمین بھی کوروناوائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں۔

ملازمین کےتحفظ کے لیے حفاظتی سامان، ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبرچوپڑا، ایم اوانفراسٹرکچرون انور جاوید، ایم او ریگولیشن ون زبیر وٹو اور فوکل پرسن عمران رامے سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے ایم سی ایل فائر بریگیڈ کےاہلکار شہربھرمیں جراثیم کش سپرے کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ مال روڈ پر ریگل چوک سےاستنبول چوک تک جبکہ ہال روڈ،لاری اڈوں اوردیگرعوامی مقامات پرجراثیم کش سپرے کیے جارہے ہیں،شہرکی ایک ہزار مارکیٹس میں سپرے کیاجاچکاہے،حکام بالا کی ہدایت پرمرحلہ وار جراثیم کش سپرے کا آپریشن جاری رہےگا،ایم سی ایل اور فائر بریگیڈ اہلکار پوری ذمہ داری کے ساتھ سپرے آپریشن کررہےہیں.