فاران یامین: حکومتی ہدایات شہریوں نے ہوا میں اڑا دیئے، سماجی فاصلہ کرنے کی بجائے سڑکوں پر فیملی کے ہمراہ گھومتے رہے۔ سیکیورٹی اہلکار روکتے رہے مگر شہری باز نہ آئے۔
شہریوں کی جانب سے سماجی فیصلہ کی نصحیتیں ہوا میں اڑا دی گئیں،شہری موٹر سائیکل پر فیملی کے ہمراہ جبکہ رکشہ اور گاڑیوں میں تین تین چار چار کی صورت میں سوار ہو کر سڑکوں پر گھومتے رہے،جب پولیس نے روکتا تو مختلف حیلے بہانے کرتے نظر آئے.
سیکیورٹی اہلکاروں کہتے ہیں جب تک شہری خود ذمہ داری قبول نہیں کریں گے اس وقت تک سڑکوں پر رش کم نہیں ہوگا۔ شہریوں کو سوچنا چاہیے کہ جو کچھ کررہے ہیں حکومتی ادارے ان کی اور ان کئ خاندان کی صحت اور تحفظ کے لیے کررہے ہیں۔
پنجاب میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر6ہزار154مقدمات درج ہوے . دفعہ144کی خلاف ورزی پر4ہزار739لوگوں کوگرفتارکیاگیا .
سٹی42 بھی شہریوں سے اپیل کرتا ہے کو وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں، اس خطرناک بیماری کو مذاق نہ لیا جايے۔ اس مرض کے نتیجے میں اب تک پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2360 تک جا پہنچی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس سے پنجاب میں 11، سندھ 10، خیبرپختونخوا 8، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
لاہور میں مزید 21 نئے کورونا کے مریض سامنے آگئے، لاہور میں کورونا کے مریضوں کے مریضوں کی تعداد 199 ہو گئی جبکہ شہر لاہور میں پانچ مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے نئے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 199 ہوگئی ہے جبکہ میں مریضوں کی تعداد 914 ہو گئی ہے۔