سٹی42: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد بڑھتی جارہی ہے ، لاہور میں مزید 21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، مبتلا مریضوں کی تعداد 199 ، پانچ جاں بحق اور پنجاب بھر میں بھی صورتحال تشویشناک ہے ،صوبے میں کورونا پازیٹو 914 ہو گئے ، اب تک 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا مسلسل پھیلاؤ جاری ہے اور لاہور میں مزید 21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 199 ہو گئی ہے اور پانچ جاں بحق ہو چکے ہیں، پنجاب بھر میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، صوبے میں کورونا پازیٹو 914 ہو گئے اور اب تک 11 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپاٹمنٹ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 914 کنفرم مریض اور 11 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے، راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا، ڈی جی خان سے213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 107 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں 178، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 51، جہلم 28، اٹک میں ایک مریض ہے,گوجرانوالہ میں 13، گجرات 90، منڈی بہاوالدین 4، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 مریض ہیں، بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ میں ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں، آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔