ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈائون،وزیر اعظم نے خوشخبری سنادی

لاک ڈائون،وزیر اعظم نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاک ڈائون میں گھرے عوام کو وزیر اعظم عمران خان نے خوشخبری سنا دی، کہتے ہیں پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے لہذا ہم نے انڈسٹریز کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے کمزور طبقے کو کورونا وائرس سے معاشی خطرات لاحق ہیں، وائرس کے باعث مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ مزدور طبقے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری شخصیات کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں صنعت کو فروغ دیا جائے،کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ہم نے بیلنس کو دیکھنا ہے کہ کورونا نہ پھیلے اور انڈسٹری بھی چلتی رہے۔


انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرلیا ہے کہ انڈسٹری کو کھولنا ہے، یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کون کون سی انڈسٹری کو چلنے دینا ہے، ہم بتا بھی دیں گے کہ کس طرح ایس او پیز کے تحت انڈسٹری چل سکتی ہیں۔ کورونا سے پوری دنیا مشکل میں ہے، ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے کیونکہ پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 24 مارچ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کے باعث انڈسٹریز، دفاتر اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔انڈسٹریز بند ہونے کی وجہ سے کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کااظہار ٹیکسٹائل اور دیگر انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے افراد کر بھی چکے ہیں۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 تک جا پہنچی ہے۔بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب  میں  ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ملک بھر میں اس وقت لاک ڈائون ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer