ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کا کورونا کے خلاف جنگ میں مدد پر چین کا شکریہ

شہبازشریف کا کورونا کے خلاف جنگ میں مدد پر چین کا شکریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا کے خلاف جنگ میں مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کاکہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں مسلسل مدد پر صدر شی جنگ پنگ اوروزیراعظم لی کی چیانگ کا شکر گزار ہیں، ڈاکٹرزاور طبی عملے کے لئے حفاظتی وطبی ساز وسامان کی فراہمی اس وقت نہایت اہم ہے۔ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اورچین کی جانب سے پی پی ای، ماسک ، طبی آلات اور سامان کی دوسری کھیپ سچی دوستی کا ثبوت ہے۔
انھوں نےکہاکہ چین کا یہ تعاون کورونا کے قلع کمع اور پاکستانیوں کی جان بچانے میں کلیدی ہےجبکہ کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالےسے مسلم لیگ ن بھی تمام تر وسائل استمعال کررہی ہے۔

واضح رہے کہ شہبازشریف کورونا کی وجہ سے لندن سے پاکستان پہنچے جس کے بعد وہ کافی سرگرم ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیئے ہیں، جبکہ قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں. قوم کو شک میں ڈالنا ، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے جبکہ کرونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کیلئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے اور کورونا پر پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس فوری بلایا جائے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی۔ کہتےہیں کہ دین کی خدمت کرنے والے افراد کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے، معذرت کی جائے ،تبلیغی جماعت پر تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔