ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" تبلیغی جماعت کے کارکنان پر تشدد، وزیراعلی پنجاب معافی مانگیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: سینیٹرسراج الحق نے رائیونڈ تبلیغی جماعت کے کارکنوں پر تشدد کے واقعے پر وزیراعلی پنجاب سے معافی کا مطالبہ کردیا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے کارکنان کے ساتھ جو پنجاب حکومت اور پولیس نے رویہ اختیار کیا ہے وہ قابل مذمت ہے، جو افراد دین کی دعوت کے لیے پہلے سے گھروں سے نکلے ہوئے تھے ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نا مناسب ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر ان میں کوئی بیمار تھا تو اسکو فوری طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کیا جاتا، تبلیغی جماعت کے کارکنان پر تشدد اور انکا کو ہتھکڑیاں لگانا کیا یہ انسانیت ہے ؟سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں تبلیغی مراکز کے حوالے سے ایسی مثال نہیں ملتی، وزیراعلی پنجاب خود رائیونڈ جا کر ان اقدامات پر معافی مانگیں،حکومت میڈیا میں ان پر الزامات لگانے کی بجائے اپنا شرمناک رویہ تبدیل کریں،حکومت ایسے اقدامات نہ اٹھائے جس سے معاشرے میں نفرت میں اضافہ ہو۔