ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس نے معی‍شت کی دھجیاں اڑا دیں

کورونا وائرس نے معی‍شت کی دھجیاں اڑا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سال 2020 کی پہلی سہ ماہی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، کورونا وائرس کے خوف سے صنعتیں بند، اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مجموعی مالیت کھربوں ڈالر کم ہو گئی، خام تیل کی قیمت بھی 66 فیصد سے زائد گر گئی۔

کورونا وائرس نے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا، تمام دنیا میں صنعتی سرگرمیوں میں بہت زیادہ کمی آ گئی. امریکی اسٹاک مارکیٹ کے لیے سال کی پہلی سہ ماہی 1987 کے بعد بدترین سہ ماہی ثابت ہوئی. ڈاؤ جونز انڈیکس میں 23 فیصد سے زیادہ کی مندی رکارڈ کی گئی. داو جونز انڈیکس میں 23 فیصد سے زیادہ کی مندی رکارڈ کی گئی، یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں 29 فیصد تک کی کمی رکارڈ کی گئی.

ایشیا پیسفک ریجن کی اسٹاک مارکیٹوں کے انڈیکس میں 24 فیصد تک کمی دیکھی گئی، ایک رپورٹ کے مطابق صرف مارچ کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مالیت میں مجموعی طور پر 8 کھرب ڈالر کی کمی ہوئی. پاکستان میں بھی اسٹاک مارکیٹ بری طرح متا‌ثر ہو رہی ہے۔