طلبا کیلئے خوشخبری، چھٹیوں میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

طلبا کیلئے خوشخبری، چھٹیوں میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (جنید ریاض) پنجاب بھرمیں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے باعث سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے31  مئی تک چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ چھٹیوں کو موسم گرما کی تعطیلات تصور کیا جائےگا،اس سے قبل سکولز ایجوکیشن نے 6 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کے بعد چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کیبل ٹی وی آپریٹرز کی معاونت سے "تعلیم گھر" پروگرام کاآغاز کردیا، تعلیمی پروگرام مقامی کیبل چینل پر صبح 9 سے دوپہر2 بجے تک دیکھا جاسکے گا۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس  دنیا بھر کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے  9 لاکھ سے زائد  افراد متاثر  جبکہ 47 ہزار سےزائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے،  ایک لاکھ 94 ہزار کے قریب لوگ صحتیاب ہوچکے،  34 ہزار  افراد زندگی وموت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2038تک جاپہنچی جبکہ اب تک وبا سے 31 افراد انتقال کرچکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے 845 کنفرم مریض اور 11 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے لاک ڈائون میں 14 اپریل تک توسیع کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer