ایف بی آر نے پراپرٹی چھپانے والوں کیخلاف ڈنڈا اُٹھا لیا

ایف بی آر نے پراپرٹی چھپانے والوں کیخلاف ڈنڈا اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) پوش علاقوں میں پراپرٹی خریدنے اور ظاہر نہ کرنیوالے شہریوں کیخلاف گھیرا تنگ، ایف بی آر نے نوٹسز جاری کردئیے، 190 افراد سے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایف بی آر نے شہر کے پوش علاقوں میں پراپرٹی خریدنے والے ایک سو نوے افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ نوٹسز سال دو ہزار سولہ، سترہ اور دو ہزار اٹھارہ کے دوران پراپرٹی خریدنے والوں کو جاری کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق پوش علاقوں میں پراپرٹی خریدنے والے محمد تنویر، سمیرا شیروانی، رخسانہ مختار ملک، شہزاد الطاف، یاسمین بشیر، محمد تحسین، اسد اکرم، چوہدری عابد سعید، فیصل شریف، فاطمہ صوفی، خالد محمود رانا اور محمد رضوان سمیت دیگر کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

ایف بی آر نے تمام پراپرٹی چھپانے والوں کو اثاثے ظاہر کرنے اور جواب جمع کرانے کیلئے 15 روز کی ڈیڈ لائن دی ہے۔