مضر صحت پلاسٹک بوتلیں تیار کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

مضر صحت پلاسٹک بوتلیں تیار کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) فوڈ اتھارٹی کا ناقص اور مضر صحت پلاسٹک بوتل تیار کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، نان فوڈ گریڈ پلاسٹک بوتلوں کی تیاری، جعلی لیبلنگ اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر 4 فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے نان فوڈ گریڈ پلاسٹک بوتلوں کی تیاری، جعلی لیبلنگ، ریکارڈ کی عدم دستیابی پر 4 فیکٹریاں سیل کرکے17 ہزار خالی بوتلیں، بھاری مقدار میں خام مال اور مشینری ضبط کرلی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اقبال بوٹلز،علی دین پلاسٹک، میزان پلاسٹک اور جٹ بوٹلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران غیر معیاری پلاسٹک دانہ کی موجودگی پر 10 فیکٹریوں کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی، 5 فیکٹریوں کے انتظامات تسلی بخش جبکہ 3 کو تفصیلی اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق صرف فوڈ گریڈ پلاسٹک دانے سے بنی بوتل ہی کھانے پینے کی اشیاء کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔

پلاسٹک کرش سے تیار کردہ بوتل پر’’یہ کھانے کی اشیاء میں استعمال کے لیے نہیں‘‘ لکھنا لازم ہے۔ پلاسٹک کرش سے نان فوڈ گریڈ بوتلیں اور خام مال بنانے والوں کے لیے ریکارڈ رکھنا لازم ہے۔ ناقص بوتلوں میں اشیاء خورونوش کی ترسیل موذی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔