آسٹریلیا کےہاتھوں وائٹ واش، مکی آرتھر کاشکست پردفاع

 آسٹریلیا کےہاتھوں وائٹ واش، مکی آرتھر کاشکست پردفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کےہاتھوں وائٹ واش کےباوجود قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ مکی آرتھر نےٹیم کی کارکردگی کواطمینان بخش قراردیتےہوئےورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کاعندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کےبعد واپسی پرقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کےدوران شکست کا دفاع کرتےرہے،کوچ نے سیریز میں عابد علی اور حسنین جیسے کھلاڑیوں کی دریافت کو مستقبل کےلئے بہترقراردیا، ہیڈ کوچ نےکہا کہ چند روزمیں چیف سلیکٹرانضمام الحق کےساتھ ورلڈکپ سکواڈ پربات کریں گے،سینئر کھلاڑیوں میں فٹنس کے کوئی مسائل نہیں۔

فاسٹ باؤلرمحمدعامرکی ناقص کارکردگی کےباوجود مکی آرتھر نےان کابھرپوراندازمیں دفاع کیا، ہیڈ کوچ کا کہناتھا کہ آصف علی ایک خطرناک بلےباز ہے،ون ڈے میں اننگ بنانےکےحوالے سے ان کو محنت کرائی جارہی ہے۔

مکی آرتھرنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پراعتماد کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ ورلڈ کپ سےقبل انگلینڈ میں گیارہ میچ کھیلنےسےمیگا ایونٹ کی بھر پورتیاری کاموقع ملے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer