پیک امتحان، 36 اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری

پیک امتحان، 36 اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) پرائمری اور مڈل کے امتحان میں صوبہ بھر کے 36 اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق لاہور ڈسٹرکٹ نتائج میں 36 ویں نمبر پر رہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل کے امتحان کے حوالے سے صوبہ بھر کے 36 اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، لاہور ڈسٹرکٹ پرائمری اور مڈل کے امتحان کی رینکنگ میں 36 ویں نمبر پر رہا، پانچویں جماعت کے نتائج میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر خانیوال 97 اعشاریہ 7 فیصد نتائج دے کر پہلے نمبر پر رہا،پاکپتن 97 فیصد رزلٹ کیساتھ دوسرے اور ڈی جی خان 96 فیصد رزلٹ کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اسی طرح آٹھویں جماعت کے نتائج کی رینکنگ میں اوکاڑہ 98 اعشاریہ 5 فیصد رزلٹ دےکرپہلےنمبرپررہا۔ پاکپتن 98 فیصد رزلٹ دے کر دوسرےاورنارووال 97 فیصد نتائج دےکرتیسرےنمبرپررہا۔ رپورٹ کےمطابق لاہورڈسٹرکٹ میں پانچویں جماعت کا رزلٹ 70 فیصداورآٹھویں کا 69 فیصد رہا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا رینکنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہےکہ خراب نتائج دینےوالےاساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی

M .SAJID .KHAN

Content Writer